گاڑی نہیں بلڈوزر چاہیے،دولہے کی ضد نے سب کو حیران کردی

گاڑی نہیں بلڈوزر چاہیے،دولہے کی ضد نے سب کو حیران کردی

شادی کے موقع پر دولہے کا لگژری گاڑی یا گھوڑے پر سوار ہو کر دلہن کے گھر پہنچنا تو عام بات ہے، لیکن بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی بارات کے لیے ایسی سواری کا انتخاب کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا، جہاں عبدالکلام نامی نوجوان اپنی دلہن کو لینے کے لیے کسی مہنگی گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر سوار ہو کر پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا روایتی عروسی لباس اور سر پر سہرا سجائے بلڈوزر پر بیٹھا ہے اور اپنی بارات کے ساتھ دلہن کے گھر کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔

دولہے کی اس غیر معمولی سواری کو دیکھنے کے لیے راستے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جبکہ کئی افراد نے اس دلچسپ منظر کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:تصونہ کوئی کتاب نہ کوئی تصویر، ہزاروں سال پرانی تاریخ پتھروں پر کیسے محفوظ ہوئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں عبدالکلام کی بارات کے لیے لگژری گاڑی کا انتظام کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم نوجوان نے بلڈوزر پر بارات لے جانے کی خواہش ظاہر کی۔

اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کے لیے بھی کہا، لیکن دولہا اپنی ضد پر قائم رہا اور بالآخر بلڈوزر پر ہی بارات لے کر روانہ ہوگیا۔

دوسری جانب اس انوکھے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین دولہے کے اس منفرد انداز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles