رابرٹ پیٹنسن کے ساتھ کون بنے گی بانڈ گرل؟ 5 بڑے نام سامنے آگئے

رابرٹ پیٹنسن کے ساتھ کون بنے گی بانڈ گرل؟ 5 بڑے نام سامنے آگئے

جیمز بانڈ کی نئی فلم میں مرکزی کردار کے لیے رابرٹ پیٹنسن کا نام سامنے آنے کے بعد اب مداحوں کی نظریں اس اداکارہ پر لگی ہیں جو اگلی بانڈ گرل کا کردار ادا کرے گی۔

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے 16 نومبر کو 40 سالہ اداکار رابرٹ پیٹنسن کی کاسٹنگ کی تصدیق کی ہے، جبکہ فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز ڈینس ولینیو کریں گے۔

تاہم فلم میں بانڈ گرل کا کردار کون ادا کرے گا، اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ہالی ووڈ کی 5 معروف اداکاراؤں کے نام ممکنہ امیدواروں کے طور پر زیرِ بحث ہیں۔

ان میں پہلا نام مارگریٹ کوالی کا ہے، جو فلم ’دی سبسٹینس‘ اور سیریز ’میڈ‘ میں اپنی اداکاری کے باعث خاصی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے 2025 کی آسکر تقریب میں جیمز بانڈ کو خراجِ تحسین پیش کرنے والے خصوصی حصے میں بھی شرکت کی تھی۔

دوسری ممکنہ امیدوار سڈنی سوینی ہیں، جو مشہور سیریز ’یوفوریا‘ اور ’دی وائٹ لوٹس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کا نام بھی گزشتہ کچھ عرصے سے بانڈ گرل کے کردار کے لیے ہونے والی قیاس آرائیوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی بھارت میں دھوم، رکشہ ڈرائیور کا دلچسپ انداز وائرل

اس کے علاوہ انایا ٹیلر جوائے، فلورنس پگ اور زنڈایا کے نام بھی ممکنہ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیے جا رہے ہیں۔تاہم ان میں سے کسی بھی اداکارہ کی شمولیت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔ نئی جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ رابرٹ پیٹنسن کے ساتھ اگلی بانڈ گرل کے کردار کے لیے ہالی ووڈ کی ان 5 اداکاراؤں میں سے کس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles