دفاع وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، چترال میں پاک فوج اور ایف سی کا فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا معائنہ اورلاکھوں روپے کی ادویات تقسیم

دفاع وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، چترال میں پاک فوج اور ایف سی کا فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا معائنہ اورلاکھوں روپے کی ادویات تقسیم

چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ 

علاقہ مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام چترال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مجموعی طور پر 873 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ۔

 اس فلاحی طبی کیمپ سے مستفید ہونے والوں میں 523 خواتین، 205 مرد اور 135 بچے شامل تھے ،  پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے مریضوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولت دیتے ہوئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

کیمپ میں تشخیصی سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا، جس کے دوران 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 84 الٹراساؤنڈ، 69 ای سی جی اور 28 ایکسرے مفت کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے سفر میں بلوچستان کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

طبی عملے کی جانب سے کیمپ میں آنے والی خواتین اور بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ شرکاء کو بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، ذاتی صفائی ستھرائی اور موسمی و دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

مقامی آبادی  نے علاقے  میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس اقدام کو صحتِ عامہ اور عوامی فلاح کے لیے نہایت خوش آئند اور قابلِ ستائش قرار دیا۔

editor

Related Articles