نفرت اور اشتعال انگیز تقریر،ریاست کو دھمکیاں،جنید اکبر کیخلاف  مقدمہ درج

نفرت اور اشتعال انگیز تقریر،ریاست کو دھمکیاں،جنید اکبر کیخلاف  مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر کی تقریر سوشل میڈیا پر نشر کی گئی، جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی گئی،مقدمے کی ایف آئی آر میں جنید اکبر کی تقریر کا متن بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنید اکبر کی تقریر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائی گئی، جسے مقدمے میں نفرت اور اشتعال انگیزی پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنید اکبر اپنے بیان پر معافی مانگیں،اسلام آباد آئے تو پی ٹی آئی والوں کی طبعیت ٹھیک کردیں گے ، عطا تارڑ

ایف آئی آر میں جنید اکبر سے منسوب بیان بھی درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ سومنات کی طرح اسلام آباد پر حملے ہوں گےخایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں ان الفاظ کو دہشت گردی کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

NCCIA میں مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملے کی قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، جبکہ ایف آئی آر میں شامل الزامات اور بیان کے متن کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔

editor

Related Articles