خیبر پختونخواہ پولیس بدترین سیاسی ونگ میں تبدیل، 2026 پولیس ایکٹ کی کاپی آزاد ڈیجیٹل کے پاس

خیبر پختونخواہ پولیس بدترین سیاسی ونگ میں تبدیل، 2026 پولیس ایکٹ کی کاپی آزاد ڈیجیٹل کے پاس

خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے میں پولیس کے انتظامی، مالی اور آپریشنل معاملات سے متعلق اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں اور کے پی پولیس کو عملی طور پر سیاسی ونگ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

مجوزہ ایکٹ کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا اعلامیہ صوبائی حکومت جاری کرے گی،اگر صوبائی حکومت آئی جی کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہو تو ان کے تبادلے کے لیے وفاقی حکومت سے مزید نام بھی طلب کیے جا سکیں گے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر بطور آئی جی چارج سنبھالیں گے،مجوزہ ایکٹ میں ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تبادلوں کا اختیار ہوم سیکریٹری کو دینے کی تجویز دی گئی ہے،ایس پی، ایس ایس پی اور ایڈیشنل آئی جی کے تبادلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے، جبکہ ان افسران کی تعیناتی کا اعلامیہ محکمہ انتظامیہ جاری کرے گا۔

مجوزہ قانون کے تحت محکمہ پولیس کی تمام پوسٹنگز اور تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت کو تفویض کیا جائے گا،مجوزہ ایکٹ کے مطابق کسی بھی قانونی معاملے میں پولیس اپنا جواب براہِ راست جمع نہیں کرائے گی۔

محکمہ قانون اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے منظور شدہ جواب ہی پولیس کی جانب سے جمع کرایا جائے گا،مسودے میں پولیس پالیسی بورڈ کی صدارت بھی آئی جی سے لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ ایکٹ کے مطابق پولیس کی تمام آپریشنل، انتظامی اور مالی پالیسیاں بنانے کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہوگا،انتظامی امور سے متعلق تمام پالیسیاں بھی صوبائی حکومت کے احکامات کے تابع ہوں گی۔

مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں پولیس کے اہم انتظامی، مالی اور پالیسی معاملات میں صوبائی حکومت کے کردار کو واضح کیا گیا ہے، جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتی، تبادلوں اور پالیسی سازی سے متعلق اختیارات بھی حکومت کو دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

editor

Related Articles