پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پیٹرول کے مقابلے میں زیادہ کمی کی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے،قیمت میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف ایک دن کے لیے کیا گیا ہے،حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی کم قیمتیں  ایک دن کے لیے نافذ رہیں گی، جبکہ اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فیول سبسڈی ،پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات دور،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کو سفر اور روزمرہ آمدورفت کے اخراجات میں معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کمی کے باعث ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست تعلق ملک میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات کے ساتھ ساتھ مختلف اشیا کی نقل و حمل کی لاگت سے بھی ہوتا ہے، اس لیے ڈیزل کے نرخ میں کمی کو کاروباری اور ٹرانسپورٹ شعبوں کے لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے،حکام کے مطابق موجودہ قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles