پاکستان ریلوے نے مزید مسافر گاڑیاں رابطہ ایپ پر شفٹ کرنے کی تیاری کرلی

پاکستان ریلوے نے مزید مسافر گاڑیاں رابطہ ایپ پر شفٹ کرنے کی تیاری کرلی۔

پاکستان ریلوے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جو مسافر گاڑیاں رابطہ ایپ پر منتقل کی جائیں گے ان میں لاہور کراچی کے مابین چلنے والی قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں۔

ان دو ٹرینوں کے علاوہ کراچی اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس کو بھی رابطہ ایپ پر شفٹ کیا جائے گا، تینوں مسافر گاڑیاں پانچ جنوری سے رابطہ ایپ پر شفٹ کردی جائیں گی۔

ان سے قبل کراچی ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس کو رابطہ ایپ پر شفٹ کیا جاچکا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے مسافر ریل گاڑیوں میں اپنی نشست آن لائن بک کراسکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *