سہیل آفریدی لانگ مارچ میں مصروف،ڈینگی خیبر پہنچ گیا ،101 کیسز رپورٹ

سہیل آفریدی لانگ مارچ میں مصروف،ڈینگی خیبر پہنچ گیا ،101 کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 101 ہوگئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 142 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی ہے۔

142 نئے کیسز

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید 142 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی کے مجموعی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 ہزار 912 ہوگئی ہے۔

174 مریض زیر علاج

حکام کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں اور طبی مراکز میں 174 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں، جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار 738 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اموات رپورٹ نہیں ہوئیں

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ رواں سال اب تک بھی صوبے میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

کوہاٹ سب سے زیادہ متاثر

ضلع وار اعدادوشمار کے مطابق کوہاٹ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 824 تک پہنچ چکی ہے،پشاور میں ڈینگی کے 419 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ بنوں میں 122 اور خیبر میں 101 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دیگر اضلاع

اعدادوشمار کے مطابق ہری پور میں ڈینگی کے 77 جبکہ چارسدہ میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں بھی ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 101 ہوگئی ہے تاہم سہیل آفریدی لانگ مارچ میں مصروف ہیں۔

editor

Related Articles