سہیل آفریدی کی اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری، خرلاچی بارڈر پر دہشتگردوں کی دراندازی کی ناکام کوشش، 12 خارجی جہنم واصل

سہیل آفریدی کی اسلام آباد پر چڑھائی کی  تیاری، خرلاچی بارڈر پر دہشتگردوں کی  دراندازی کی ناکام کوشش، 12 خارجی جہنم واصل

 پاکستان اورافغانستان کی سرحد پر خرلاچی سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 سے 12 خارجی ہلاک ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق خرلاچی سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی گئی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 10 سے 12 خارجی ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد مخالف عناصر ہلاک ہونے والوں کی لاشیں موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے،خرلاچی سیکٹر پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ واقعے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں مخالف عناصر کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

editor

Related Articles