سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے دوران اپنے خطاب میں پنجابی طالبان کا ذکر چھیڑ دیا، جس پر ان کے بیان کے جواب میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
فرحان ورک کی طرف سے ردعمل میں سہیل آفریدی کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی اور ان کا صفایا کیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں تم نے انہیں ابا بنا رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ سیاسی تماشے میں مصروف،ٹانک میں دہشتگردوں کا وار،ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید
سہیل آفریدی کے خطاب میں پنجابی طالبان کا تذکرہ ایسے وقت سامنے آیا جب خیبرپختونخوا میں امن و امان اور دہشتگردی کا مسئلہ مسلسل سیاسی بحث کا حصہ بنا ہوا ہے، فرحان ورک کی طرف سے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے ردعمل میں کہا گیا کہ پنجاب نے دہشتگردوں کو سیاسی سرپرستی دینے کے بجائے ان کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان کا مقابلہ کیا اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں انہیں پاپا کہا گیا ۔
فرحان ورک کی طرف سے کہا گیا کہ پنجاب نے سہیل آفریدی کی طرح دہشتگردوں کو ابا نہیں بنایا بلکہ ان کا صفایا کیا، جبکہ تم انہیں پاپا، پاپا کہتے ہو، اسی لیے وہ وہاں موجود ہیں۔
قوم پرستی پر سوالات
اس ردعمل میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ دہشتگردی کے معاملے کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی عوام کے درمیان نفرت یا لسانی تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔


