گورنر راج،ایمرجنسی کا خوف، شفیع جان نے سکیورٹی ہٹانے کا نیا ناٹک شروع کر دیا

گورنر راج،ایمرجنسی کا خوف، شفیع جان نے سکیورٹی ہٹانے کا نیا ناٹک شروع کر دیا

  ملک میں ایک بار پھر سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، جہاں ایک طرف اہم آئینی و سیاسی امور پر چہ مگوئیاں جاری ہیں، وہیں دوسری طرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حسبِ عادت اپنی سیاست چمکانے اور مظلومیت کا کارڈ کھیلنے کے لیے نئے ہتھکنڈے شروع کر دیے ہیں۔
 پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں یہ  ر ونا رونے کی کوشش کی گئی ہے کہ پارلیمنٹیرینز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے  یہ محض ایک اور خود ساختہ ڈرا مہ  ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
  سکیورٹی کے خاتمے کا واویلا مچا کر محض عوام کی توجہ ہٹانے اور میڈیا میں ان   رہنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 اس قسم کے من گھڑت الزامات اور ڈھونگ اب عوام اور باشعور حلقوں پر اثر انداز نہیں ہوتے، کیونکہ قوم پی ٹی آئی کے ان ہتھکنڈوں کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔
 پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ جب بھی سیاسی دباؤ بڑھتا ہے یا وہ کسی قانون یا ضابطے کے کٹہرے میں آتے ہیں  تو وہ اس طرح کے من گھڑت بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے سستی شہرت اور مظلومیت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، اب یہ تمام حیلے بہانے اور ڈرامے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان کا یہ پروپیگنڈا کسی بھی صورت میں کارگر ثابت نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles