بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشنگوئی

آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم سرد اور خشک ، بلوچستان میں بارش  

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور ان کے گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین اور ان کے گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں سرد موسم اور جزوی ابر آلود موسم کے علاوہ ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت کچھ اہم علاقوں میں درج ذیل رہا: لہہ منفی 06، گوپس منفی 05، کالام منفی 05، استور منفی 04، پاراچنار اور اسکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles