تاجر دوست اسکیم آئی ایم ایف کو بیواقوف بنانے کیلئے ہے، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس کوئی نہیں دے رہا، تاجر دوست اسکیم وغیرہ سب آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کے لیے ہے۔

تفصیلیات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم اور اس طرح دیگر اسکیمز آئی ایم ایف کو بیواقوف بنانے کے لیئے ہیں کیونکہ ملک میں کوئی بھی شعبہ ٹیکس دینے کے لیئے سنجیدہ نہیں ہے۔صوبوں کا ٹیکس لیوی بنادیا تاکہ صوبوں کو پیسے نہ دینے پڑیں، اس صورتحال میں کیسے ملک چلائیں گے؟

اسلام آباد میں این ایف سی ایوارڈ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا کہ صوبوں سے ٹیکس کھینچ کر اسے لیوی میں تبدیل کردیا گیا تاکہ صوبوں کو ٹیکس کے پیسے واپس نہ دینے پڑیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ راستے بند ہونے سے میں 2 کلو میٹر چل کر آیا ہوں، راستے بند اور مشکلات ایسے ملک میں کون سرمایہ کاری کے لیے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سندھ میں عبوری حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہا ہوں، ایک اعلی شخصیت نے بلا کر ہٹا دیا تھا، 150 ملین اکاونٹ میں پڑے خرچ نہیں کررہا تھا، اس صورتحال میں کیسے ملک چلائیں گے۔

سابق چیئرمین نایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹیکس کوئی نہیں دے رہا، تاجر دوست وغیرہ سب آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کیلئے ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں کوئی بھی شعبہ ٹیکس دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

editor

Related Articles