سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ، عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر سستاہوکر 4342 ڈالر فی اونس تک گرگیا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5600 روپے سستاہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔
اسی طرح دس گرام سونا 4801 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے کاہوگیاہے جبکہ فی تولہ چاندی 253 روپے سستی ہوکر 6871 روپے کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 462336 روپے پر آ گیاتھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 396378 روپے ہو گئی تھی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کم ہو کر 7124 روپے ہو ئی تھی ، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4398 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار اور امریکی مرکزی بینک کی آئندہ شرحِ سود سے متعلق پالیسی پر مرکوز ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود، مہنگائی کے اعداد و شمار اور عالمی جغرافیائی کشیدگی سونے کی قیمت کے لیے اہم عوامل ہیں۔
امریکی افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی سمت مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔