سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور ٹویٹ کے ذریعے یہ دعویٰ پھیلایا جا رہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پختون عوام کو گھر چھوڑنے بصورتِ دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کولیٹرل ڈیمیج کا شکار ہونے کا پیغام دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا اصل مقصد عوام کو بے دخل کرکے معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
بھگوڑے یوٹیوبر اور پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے یہ جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جاسکا اس طرح کے بے بنیاد اور زہریلے پروپیگنڈے کو پھیلانے پی ٹی آئی اور ان کے باہر بیٹھے بھگوڑوں کا وطیرہ ہے ۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کرتی ہیں، جبکہ مقامی آبادی کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ یا انسانی ڈھال بننے سے روکنے پر زور دیا جاتا ہے۔ ان نکات کو عوام کو گھروں سے نکلنے کی دھمکی قرار دینا اصل بیان کے تقابل کے بغیر درست نہیں۔
معدنیات پر قبضے کا الزام
یہ دعویٰ کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا اصل مقصد معدنی وسائل پر قبضہ ہے انتہائی غلیظ اور گھٹیا جھوٹا دعوی ہے اسی طرح خیبر پختونخوا میں معدنیات سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کو بھی متعلقہ آڈٹ ریکارڈ کی جانچ کے بغیر حتمی حقیقت قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اصل ویڈیو اور مکمل بیان کے بغیر یہ حتمی طور پر ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ پختون عوام کو گھر چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی اصل چیز سے ہٹ کر جھوٹ اور من گھڑت بیانیہ گھڑ کر پی ٹی آئی اور ان کے بھگوڑے یوٹیوبر پھیلا رہے ہیں عوام ایسی کسی چیز کو شیئر نہ کریں ۔
فیک نیوز الرٹ 🚨 🚨
بیرونِ ملک بیٹھے مفرور یوٹیوبر معید پیرزادہ (@MoeedNJ) اور پی ٹی آئی کے آفیشل پروپیگنڈا اکاؤنٹ پی ٹی آئی پنجاب (@PTIPunjabPK) کی جانب سے ایک زیرِ گردش ٹویٹ اور ویڈیو کے ذریعے انتہائی زہریلا، شرانگیز اور من گھڑت پراپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے، جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان کو مسخ کر کے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاصم منیر نے پختونوں کو پیغام دیا ہے کہ اپنے گھر چھوڑ دو ورنہ دہشت گردوں کے ساتھ کولیٹرل ڈیمیج میں مارے جاؤ گے، اور یہ الزام لگایا گیا ہے کہ دہشت گردی صرف ایک بہانہ ہے جبکہ اصل مقصد لوگوں کو گھروں سے نکال کر معدنیات اور وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ اور بے بنیاد پراپیگنڈے پر مبنی ہے:
نہ تو آرمی چیف اور نہ ہی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کبھی پختون عوام کو گھر چھوڑنے یا کولیٹرل ڈیمیج میں مارے جانے کی کوئی دھمکی دی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدل دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خوف سے عام شہری آبادیوں میں چھپ کر معصوم عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جس پر ریاستی موقف بالکل واضح ہے کہ مقامی آبادی ان خوارج کو اپنے علاقوں میں پناہ یا سہولت کاری نہ دے۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کسی علاقے کو خالی کروانے کے بجائے خفیہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی محتاط اور ٹارگٹڈ آپریشنز (IBOs) کرتی ہیں اور عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہمارے افسران اور جوان خود اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر جامِ شہادت نوش کرتے ہیں۔
پختونوں کو گھروں سے نکالنے کا دعویٰ زمینی حقائق کے یکسر منافی ہے کیونکہ ریاستِ پاکستان تو الٹا خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع کے عوام کو ان کے آبائی علاقوں میں باوقار، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے 12 متاثرہ اضلاع کے لیے نہ صرف 160 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکج دیا ہے بلکہ مقامی قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل 48 رکنی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل (ARDC) اور بااختیار سیکریٹریٹ قائم کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں صحت، تعلیم، روزگار اور انفراسٹرکچر کی بحالی مقامی لوگوں کے اپنے ہاتھوں سے ان کی دہلیز پر ممکن ہو سکے۔
سب سے بڑھ کر شرمناک امر یہ ہے کہ بیرونِ ملک ہوٹل کے آرام دہ کمرے میں بیٹھ کر معید پیرزادہ اور پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا سیل خیبر پختونخوا میں روزانہ شہید ہونے والے معصوم شہریوں، پولیس اہلکاروں اور فوجی جوانوں کے خون کا مذاق اڑاتے ہوئے دہشت گردی کو محض ایک بہانہ قرار دے رہے ہیں۔ معدنیات پر قبضے کا یہ فرسودہ شوشہ دراصل پی ٹی آئی کی اپنی صوبائی حکومت کی اس لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لیے چھوڑا جاتا ہے جس میں سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کے دوران 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بدترین کرپشن اور غیر قانونی مائننگ بے نقاب ہو چکی ہے۔
بیرونِ ملک مفرور معید پیرزادہ (@MoeedNJ) اور پی ٹی آئی پنجاب (@PTIPunjabPK) کی جانب سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز کو معدنیات پر قبضے کی جنگ قرار دینا دراصل خوارج کے سہولت کاروں کو تحفظ دینے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو متنازع بنانے اور پختون عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی ایک انتہائی گھناؤنی اور ناکام سازش ہے۔— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) October 27, 2026


