کے پی میں امن کی بحالی،ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،چیئرمین اے آر ڈی سی کا دوٹوک اعلان

کے پی میں امن کی بحالی،ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،چیئرمین اے آر ڈی سی کا دوٹوک اعلان

ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ نے واضح کیا ہے کہ ہتھیار ڈال کر پُرامن زندگی اختیار کرنے والوں کے معاملے پر حکومت سے بات ہوسکتی ہے۔

انجینئر شوکت اللہ نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے     عسکریت پسند  د  ہتھیار ڈال دیں، قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور معاشرے میں پُرامن زندگی گزارنے پر آمادہ ہوں تو حکومت سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی دور کی بدامنی اور منشیات کے پھیلاؤ سے پریشان عوام نئے انتظامی سیٹ اپ سے پُرامید، بنوں، ٹانک، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے بینرز لگ گئے

انہوں نے واضح کیا کہ سرنڈر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار ہے۔

 چیئرمین اے آر ڈی سی نے کہا کہ 12 اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا فروغ بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور اقتدار میں سرکاری ہسپتالوں کو نجی اشتراک سے چلانے کے منصوبے میں ایک نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے

جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں نئے اسکول اور اسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔  انہوں نے  کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دینا ضروری ہے تاکہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولتیں میسر آسکیں۔

editor

Related Articles