انگور اڈہ میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک شہری شہید، 5 افراد زخمی، پاکستانی افواج کی مؤثر جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ
Home - آزاد سیاست - انگور اڈہ میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک شہری شہید، 5 افراد زخمی، پاکستانی افواج کی مؤثر جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی گولہ باری کے دوران ایک گھر پر گولا گرا، جس سے جانی نقصان ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ افغان طالبان کی اس کارروائی کے جواب میں پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردعمل دیتے ہوئے شدید جوابی کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی مؤثر جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔