پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 595 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 596 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 609 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں آج کاروبارکے دوران امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 27 پیسے کا تھا۔

editor

Related Articles