مشترکہ ٹی وی پر یوٹیوب پروفائل محفوظ رکھنے کا نیا فیچر متعارف

مشترکہ ٹی وی پر یوٹیوب پروفائل محفوظ رکھنے کا نیا فیچر متعارف

یوٹیوب نے ایسے صارفین کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا ہے جو گھر میں ایک ہی ٹی وی یا ڈیوائس پر اپنا یوٹیوب اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔

 نئے فیچر کے تحت صارف اپنے یوٹیوب پروفائل کو4 ہندسوں کے کوڈ کے ذریعے لاک کرسکے گا، جس کے بعد گھر میں موجود دوسرے افراد اس پروفائل تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن کے مطابق پروفائل لاک فیچر اب عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میزائل تیاری میں اے آئی کا استعمال، حوثیوں سے متعلق بڑا انکشاف

پروفائل لاک ہونے کے بعد کیا ہوگا؟

اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد دوسرے افراد صارف کے پروفائل میں موجود سبسکرپشنز نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی ویڈیوز کی سفارشات میں تبدیلی کرسکیں گے۔ یعنی اگر ایک ہی ٹی وی پر گھر کے کئی افراد مختلف یوٹیوب پروفائلز استعمال کرتے ہیں تو ہر شخص اپنے پروفائل کو الگ سے محفوظ رکھ سکے گا۔

ہر ٹی وی کیلئے الگ لاک

یوٹیوب کے مطابق پروفائل لاک ہر ڈیوائس کے لیے الگ ہوگا۔ اگر گھر میں دو مختلف ٹی وی یا دیگر ڈیوائسز پر یوٹیوب استعمال کیا جا رہا ہے تو صارف کو دونوں ڈیوائسز پر الگ الگ لاک سیٹ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کی بائیں جانب موجود نیویگیشن بار میں سیٹنگز کے ذریعے فعال کیا جاسکتا ہے۔

ہر بار ریموٹ سے کوڈ درج کرنے کی ضرورت نہیں

نئے فیچر کی ایک اہم سہولت یہ ہے کہ صارف کو ہر مرتبہ ریموٹ کے ذریعے 4 ہندسوں کا کوڈ درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لاک شدہ پروفائل منتخب کرنے کے بعد صارف اپنے موبائل فون میں موجود یوٹیوب ایپ کے ذریعے بھی اسے ان لاک کرسکے گا، تاہم اس کے لیے متعلقہ نوٹیفکیشن فیچر فعال ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی سپاہیوں کی جگہ روبوٹس، چین نے نئی ٹیکنالوجی پر کام تیز کردیا

کوڈ بھول جائیں تو کیا ہوگا؟

اگر صارف اپنا 4 ہندسوں کا کوڈ بھول جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ٹی وی اسکرین پر موجود ’فارگیٹ پاسورڈ‘ کے آپشن کے ذریعے گوگل اکاؤنٹ کی معلومات استعمال کرکے پروفائل دوبارہ ان لاک کیا جاسکتا ہے اور نیا کوڈ بھی ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ یہ 4 ہندسوں کا کوڈ حقیقی اکاؤنٹ پاس ورڈ کا متبادل نہیں۔ اس فیچر کا مقصد صرف مشترکہ ٹی وی یا ڈیوائس پر صارف کی پروفائل پرائیویسی برقرار رکھنا ہے۔

editor

Related Articles