معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مبینہ تعلقات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اس بار دونوں کے بارے میں شادی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ مہنگی منگنی کی انگوٹھی سے متعلق دعووں نے بھی مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔ قریبی ذرائع سے منسوب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلوکارہ اپنی پسند کی منگنی کی انگوٹھی خود خریدنے پر بھی غور کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری کو ایک ایسی انگوٹھی پسند آئی ہے جس کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ نہیں چاہتیں کہ جسٹن ٹروڈو پر انگوٹھی خریدنے کیلئے بھاری رقم خرچ کرنے کا دباؤ آئے۔ اسی وجہ سے وہ ایسی انگوٹھی قبول کرنے کے بجائے جو انہیں پسند نہ ہو، اپنی پسند کی انگوٹھی خود خریدنے کو ترجیح دے سکتی ہیں۔
شادی کی خبر کتنی درست ہے؟
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی یا منگنی سے متعلق یہ دعوے اس وقت صرف میڈیا رپورٹس اور قریبی ذرائع کی معلومات تک محدود ہیں۔ دونوں کی جانب سے اب تک منگنی یا شادی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے ان کی شادی اور انگوٹھی سے متعلق خبریں فی الحال قیاس آرائیوں کے طور پر ہی دیکھی جا رہی ہیں۔