پاکستان کا انسدادِ دہشتگردی میں ’کلیدی کردار‘، گریگوری ڈی لوگرفو کا اہم بیان سامنے آ گیا

پاکستان کا انسدادِ دہشتگردی میں ’کلیدی کردار‘، گریگوری ڈی لوگرفو کا اہم بیان سامنے آ گیا

امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مؤثر اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسداد دہشتگردی میں امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔

گریگوری ڈی لوگرفو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں بلکہ انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر کے امریکا کے حوالے بھی کیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

گریگوری ڈی لوگرفو کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش خراسان نہ صرف امریکا بلکہ وسطی ایشیا اور یورپ کے لیے بھی خطرہ ہے اور پاکستان اس خطرے سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا وزیر خارجہ اسحاق ڈارکو ٹیلیفون، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔ ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو سراہا چکے ہیں۔

عالمی سطح پر پاکستان کے انسداد دہشتگردی کے اقدامات کی پذیرائی اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں ’نیٹ ریجنل سٹیبلائزر‘ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سے ہر طرح کی دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے ، بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا میں بھارت کے فتنۃ الہندوستان خوارج کے ساتھ کارروائیوں میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے، پاکستان کا ہمیشہ عالمی برادری سے مطالبہ رہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

Related Articles