ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

یکم اگست سے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی گئی۔ اسلام آباد سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2750 روپے 60 پیسے فی سلنڈر مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں نمایاں کمی کر دی

Related Articles