گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

 پیٹرولیم ڈویژن نے ملک بھر میں گھریلو سطح پر گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی ختم کرنے سے متعلق سمری متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے صارفین کو اب درآمدی گیس پر مبنی کنکشن فراہم کیے جائیں گے، جس کی لاگت روایتی قدرتی گیس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گی۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق درآمدی گیس کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان صارفین کو ریلیف دینا ہے جو کئی برسوں سے نئے کنکشن کے منتظر تھے۔ تاہم، انہیں مقامی گیس کے بجائے مہنگی درآمدی گیس استعمال کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2019 میں ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر نئے گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی۔

Related Articles