پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کھل کر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور کرکٹ تجزیہ کاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے واحد سپر اسٹار بلے باز کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور انہیں وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر انتہائی شرمیلے مزاج کے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا ، انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد بابر کے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران تقریباً پانچ ماہ تک ان کے ساتھ وقت گزارا۔
سابق آل راونڈر نے کہا کہ بابر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے سے خاصے دل برداشتہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں :دورہ انگلینڈ، راشد لطیف نے بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟
اظہر محمود نے کہا کہ بابر میں کچھ خامیاں ضرور ہیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے تاہم وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں ، کپتان ہونے کی صورت میں بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد بعض اوقات تنقید کے باعث خود کو محدود کر لیتے ہیں۔
Azhar Mahmood discusses the treatment of Babar Azam in Pakistan ahead of the series against England 🇵🇰🏴 pic.twitter.com/9MQvdlwOZ8
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) August 17, 2026

