عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، تاہم چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت آج بھی 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے رہی۔
مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 96 ہزار 035 روپے پر برقرار ہے ، یوں سونے کے نرخ میں آج کوئی اضافہ یا کمی نہیں دیکھی گئی، جبکہ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے ، اس طرح سونے کے مقابلے میں چاندی کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 395 ڈالر پر برقرار ہے ، عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی آج کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ کے نرخوں پر بھی دیکھا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے آج کے نرخ اہمیت رکھتے ہیں، موجودہ صورتحال میں سونے کی قیمت ایک ہی سطح پر برقرار ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ کے حالات کے تحت بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں ، عالمی سطح پر سونے کے نرخ میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی پاکستان میں اس کی قیمت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔