دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری پہلے نمبر پر کون ؟

دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری پہلے نمبر پر کون ؟

فوربز میگزین نے سال 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے فٹبال کھلاڑیوں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر پرتگال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی سالانہ آمدنی تقریباً 28 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے جو کھیلوں کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی جو امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ منسلک ہیں اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں میسی کی مجموعی آمدنی تقریباً 13 کروڑ ڈالر سالانہ ہے جس میں ان کی تنخواہ، اسپانسرشپ معاہدے اور کاروباری سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز، رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی

تیسرا نمبر سعودی کلب الاتحاد کے فرانسیسی اسٹار کریم بینزیما کے حصے میں آیا ہے جن کی آمدنی 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔
ان کے بعد فرانسیسی فٹبالر کیلیان ایمباپے ہیں جو تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سالانہ کماتے ہیں اسی فہرست میں لیورپول کے مشہور مصری کھلاڑی محمد صلاح بھی شامل ہیں جن کی آمدنی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپین کے کم عمر اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی لامائن یامال نے پہلی بار فوربز کی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

صرف 17 سال کی عمر میں ان کی سالانہ آمدنی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو ان کے کیریئر کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

فوربز کے مطابق فٹبال کی دنیا میں مالی لحاظ سے سعودی کلبوں کا اثر و رسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس سال کی فہرست اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اب عالمی فٹبال مارکیٹ میں ایک مضبوط مالی طاقت بن چکا
ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *