مودی حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی،دہشتگردوں کی پشت پناہی نے بھارت کو زلت آمیزمقام پر پہنچا دیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ بندی میں بھارتی پاسپورٹ کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کا پاسپورٹ اب 85ویں نمبر پر جا پہنچا ہےجو پچھلے برسوں کے مقابلے میں بڑی گراوٹ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے عوامی فلاح کے بجائے دفاعی اخراجات اور اسلحے کی خریداری پر توجہ دی، جس کے نتیجے میں بھارت کے اندر روزگار، تعلیم اور صحت کا نظام شدید زوال کا شکار ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ ملک کے 70 فیصد سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز ناقابلِ استعمال ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اور جعلی ادویات کی فراہمی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں بیروزگاری کی شرح 5.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس سے نوجوان طبقے میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
اسی طرح 6 سے 14 سال کی عمر کے 11 لاکھ سے زائد بچے ابھی بھی تعلیم سے محروم ہیں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیاں اور ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے کی کوششوں نے بھارت کو نہ صرف اندرونی بحران میں مبتلا کیا ہے بلکہ دنیا میں تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔
مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی اور انتہاپسندانہ رویے نے بھارت کے سفارتی رشتوں کو کمزور کر دیا ہے اور ملک کو
دنیا میں ایک منقسم اور متنازع ریاست کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔