سیکیورٹی فورسز امن کے ساتھ نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے بھی سرگرم، کوئٹہ میں کرکٹ لیگ کا انعقاد

سیکیورٹی فورسز امن کے ساتھ نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے بھی سرگرم، کوئٹہ میں کرکٹ لیگ کا انعقاد

بلوچستان میں نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں ایف سی بلوچستان کے زیرِ اہتمام کوئٹہ کے چاغی اسٹیڈیم میں یوتھ کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یوتھ کرکٹ لیگ یکم اکتوبر سے شروع ہوئی ہے جو 8 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے 10 تعلیمی اداروں کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 اکتوبر کو ہوگا۔ یوتھ کرکٹ لیگ میں خواتین کا خصوصی کرکٹ میچ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں بالخصوص طالبات کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سیکیورٹی فورسز کا خوفناک کریک ڈاون ، 11 دہشت گرد جہنم واصل

ایف سی بلوچستان کے زیرِ اہتمام اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا، ان میں صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کھیلوں کے ایسے پروگراموں کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع مل رہا ہے۔

یوتھ کرکٹ لیگ کے انعقاد کو بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں سے جوڑنے کی ایک اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کھیلوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کی سرپرستی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles