سرکاری نوکریوں کے منتظر تیار ہو جائیں! کے پی تعلیمی شعبے میں ہزاروں بھرتیوں کا اعلان

سرکاری نوکریوں کے منتظر تیار ہو جائیں! کے پی تعلیمی شعبے میں ہزاروں بھرتیوں کا اعلان

خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جسے صوبے میں تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور تدریسی معیار بہتر کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مشیر برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ کے مطابق صوبے میں تقریباً ساڑھے بارہ ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،  اس اقدام سے نہ صرف اسکولوں میں تدریسی سلسلے کو استحکام ملے گا بلکہ طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری ! گریڈ 1 سے 16 تک آسامیوں پر بھرتیاں آگئیں

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے بتایا کہ گزشتہ بھرتی مرحلے میں امتحان دے چکے امیدواروں میں سے میرٹ اور مروجہ پالیسی کے تحت سات ہزار سے زائد مزید اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، جس سے امتحان میں شریک امیدواروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عملے کی کمی کا بڑا حصہ پورا ہو سکے گا۔

مشیر تعلیم کے مطابق اسکولوں میں ڈبل شفٹ نظام اور انٹرن شپ کے تحت دس ہزار اضافی اساتذہ کا تقرر بھی عمل میں لایا جائے گا، تاکہ مختلف علاقوں اور شفٹوں میں درکار تدریسی ضروریات مؤثر طریقے سے پوری کی جا سکیں۔

اس کے علاوہ مخصوص مضامین میں ماہر اساتذہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تین ہزار تین سو نئے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی کا باقاعدہ عمل بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔

editor

Related Articles