پنجاب میں میٹرک اور دیگر جماعتوں کے تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب میں میٹرک اور دیگر جماعتوں کے تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب میں تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حکومت نے میٹرک کے بعد اب گیارہویں جماعت کے نصاب میں نظرِ ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرک اوردیگر جماعتوں کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور  قدام طلبا اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ نہم جماعت کے طلبہ پر نصابی بوجھ زیادہ ہے، جسے کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، نصاب میں تبدیلی پر ماہرین کام کر رہے ہیں‘۔

وزیرِ تعلیم کے مطابق نصاب سے متعلق ماہرین اور سینئر اساتذہ کی ایک ٹیم نصاب کو کم اور بہتر انداز میں مرتب کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ طلبہ کے لیے پڑھائی کا بوجھ کم اور سیکھنے کا عمل آسان بنایا جا سکے۔

ابھی تک حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ نصاب میں کتنی کمی کی جائے گی یا یہ تبدیلیاں کب سے نافذ ہوں گی، فی الحال یہ عمل جائزہ اور مشاورت کے مرحلے میں ہے، جس کے بعد حتمی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد نصاب کو طلبہ دوست (student-friendly) بنایا جائے تاکہ وہ غیر ضروری دباؤ کے بغیر بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *