تجارت سے خدمتِ خلق تک، دبئی میں میمن برادری کی عالمی قیادت کے نئے باب کا آغاز

تجارت سے خدمتِ خلق تک، دبئی میں میمن برادری کی عالمی قیادت کے نئے باب کا آغاز

 انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی نو منتخب عالمی قیادت کے اعزاز میں دبئی میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں میمن کمیونٹی کی قیادت، کاروباری شخصیات اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نئی قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی اور کمیونٹی کے باہمی روابط، کاروباری تعاون اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خصوصی تقریب دبئی کے پرل ہوٹل اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی۔ اس کی میزبانی انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے پیٹرن اور ورلڈ میمن بزنس فورم کے چیئرمین اقبال ایڈوانی نے کی۔
تقریب کا بنیادی مقصد نو منتخب عالمی عہدیداران کا خیرمقدم کرنا اور میمن برادری کے مختلف حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛موٹر سائیکلوں کے لیے ایم ٹیگ کے بعد نئی چپ متعارف کرانے پر غور،تفصیلات سامنے آگئیں

شرکا نے اقبال ایڈوانی کی جانب سے کمیونٹی کی قیادت اور نمائندوں کو یکجا کرنے کی کوشش کو سراہا۔ ان کے مطابق ایسے اجتماعات سے باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے اور اجتماعی سرگرمیوں کے لیے تعاون کی راہیں ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نئی عالمی قیادت
تقریب میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے نو منتخب عالمی صدر عبداللہ حاجی اقبال کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی صدر شمیر یعقوب، جنرل سیکرٹری یوسف چامڈیا، جوائنٹ سیکرٹری شاہد یعقوب اور خزانچی ایاز امین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

شرکا نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت میمن برادری کے بین الاقوامی کاروباری، سماجی اور فلاحی نیٹ ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔ ان کے مطابق تنظیم کے مختلف ممالک میں موجود روابط کو بہتر انداز میں استعمال کرکے کمیونٹی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

نو منتخب عہدیداران کی قیادت کو میمن برادری کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا گیا۔ شرکا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تنظیم اپنی سرگرمیوں کے ذریعے مختلف ممالک میں آباد میمن خاندانوں اور کاروباری حلقوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنائے گی۔

editor

Related Articles