انگور اڈہ میں افغان طالبان حکومت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز کی کارروائی جاری ہے، جس کے دوران طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اطلاعات میں افغان طالبان کی جانب بھی متعدد ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔