میگھن مارکل کے والد دوبارہ گرفتار، نگرانی کا آلہ کاٹ کر فرار ہونے کی کوشش

میگھن مارکل کے والد دوبارہ گرفتار، نگرانی کا آلہ کاٹ کر فرار ہونے کی کوشش

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر دوبارہ گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان پر گھر میں نظر بندی کے دوران ٹخنے پر نصب الیکٹرانک نگرانی کا آلہ کاٹ کر اتارنے کا الزام ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 82 سالہ تھامس مارکل نے نگرانی کے لیے لگایا گیا الیکٹرانک آلہ ہٹا دیا تھا، جس کے بعد امریکی عدالت نے انہیں ضمانت کے بغیر حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔

تھامس مارکل کو گزشتہ ہفتے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق قابل اعتراض تصاویر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق لاس اینجلس میں ان کے زیر استعمال اسٹوریج یونٹس سے قابل اعتراض تصاویر اور دیگر مواد برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:والد کا پرانا گانا سن کر سلمان خان آبدیدہ، بگ باس میں جذباتی منظر

تاہم تھامس مارکل ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ دوسری جانب میگھن مارکل نے اپنے والد پر عائد الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میگھن منگل کے روز شہزادہ ہیری کے ہمراہ برسلز میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، تاہم انہوں نے اس موقع پر اپنی طے شدہ تقریر منسوخ کر دی۔ تھامس مارکل کی دوبارہ گرفتاری اور ان پر عائد سنگین الزامات کے بعد شاہی خاندان سے متعلق یہ معاملہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

editor

Related Articles