پاکستان کی بولنگ مشکلات کا شکار، دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار بیٹنگ

پاکستان کی بولنگ مشکلات کا شکار، دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار بیٹنگ

راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں محتاط بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ فالو آن سے بچنے کے لیے اسے مزید 13 رنز درکار ہیں۔

سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 114 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو پاکستانی بولرز کو جلد کامیابی ملی۔ محمد عباس نے 155 کے مجموعی اسکور پر کامندو مینڈس کو آؤٹ کر کے دھننجایا ڈی سلوا کے ساتھ ان کی 90 رنز کی شراکت ختم کر دی۔

تاہم اس وکٹ کے بعد پاکستانی بولرز مزید کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے اور سری لنکن بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی ۔کھانے کے وقفے پر دھننجایا ڈی سلوا 87 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، جبکہ کپتان کوشال مینڈس 21 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں سموگ کا کرکٹ پر بھی وار، پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور ثاقب خان اب تک 2، 2 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہٰ نے 51 اور کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles