نئی حکومت کی مؤثر کاوشوں سے پشاور میں صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری نئی حکومت کی خصوصی دلچسپی، مؤثر پالیسیوں اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں پشاور بھر میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
WSSP کے تحت دلازاک روڈ، یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ، باڑہ روڈ، تہکال، کینال روڈ اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے۔
دلازاک روڈ کے مین ڈرین سے 18 ٹن گاد اور 5 ٹن کچرا نکالا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی بھی کی گئی۔ موصول ہونے والی 114 عوامی شکایات میں سے 85 حل کر دی گئی ہیں۔
علاقوں میں روزانہ 100 ٹن سے زائد کچرا جمع کیا جا رہا ہے، جبکہ مارکیٹوں، چوراہوں، پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی و دیکھ بھال بھی جاری ہے۔ PDA اور RMT کے تحت سیوریج کی بندش، پانی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور پائپ لائن لیکیج کی مرمت کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نےایل پی جی کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 پلانٹس اور 40 دکانیں سیل کر دیں، جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ WSSP نے 3 نادہندگان سے موقع پر 34 ہزار روپے بھی وصول کیے۔
ترقیاتی منصوبوں میں ناردرن بائی پاس کے مختلف پیکیجز پر 79 سے 93 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ رنگ روڈ مسنگ لنک کے فیز ون پر 81 فیصد اور فیز ٹو پر 41.20 فیصد کام مکمل ہے۔ چارسدہ روڈ فلائی اوور پر 27 فیصد جبکہ زکوری لیول ٹو فلائی اوور پر 12.54 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے تمام منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
نئی صوبائی حکومت کی مسلسل کاوشوں اور متعلقہ اداروں کی محنت سے پشاور کو صاف ستھرا، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنے، عوامی مسائل کے حل اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جو ایک ترقی یافتہ اور بہتر خیبرپختونخوا کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
