حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو اب پیٹرول 322 روپے کے بجائے 323 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو نئی قیمتوں کے اطلاق کے باوجود کسی اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جن کا اطلاق 20 نومبر 2026 کے لیے ہوگا،واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں حالیہ ایک روپے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 323 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 355 روپے فی لیٹر کی سابقہ قیمت پر ہی فروخت ہوگا۔
