پنجاب میں وزیراعلیٰ سولر پینل اسکیم کے دوسرے مرحلے سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اب 90 ہزار کے بجائے ایک لاکھ مستحق افراد کو اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل اسکیم فیز 2 کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اسکیم میں مستحق افراد کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اجلاس میں چولستان کے مکینوں کے لیے 5 ہزار سولر پینلز کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے رہائشیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔
مریم نواز نے صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بجلی کی کھپت اور لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینلز نصب کیے جائیں۔