مسلح غنڈوں کی نقل و حرکت ، شہریوں کی شکایات پر پولیس نے فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہرناکہ لگا لیا

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-6/4 میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے قریب سیکیورٹی ناکہ لگائے جانے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا باضابطہ مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

موقع پر تعینات پولیس اہلکار کے بیان کے مطابق، یہ سیکیورٹی چیک پوسٹ کسی سیاسی کارروائی کے بجائے علاقہ مکینوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشیوں نے علاقے میں مبینہ طور پر بعض مسلح افراد کی غیر معمولی نقل و حرکت کی نشاندہی کی تھی۔

پولیس اہلکار نے مزید وضاحت کی کہ شہریوں کی ان شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی ہدایات پر علاقے کی نگرانی بڑھانے کے لیے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اس سیکیورٹی اقدام کا بنیادی اور واحد مقصد سیکٹر G-6/4 میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles