بلوچستان میں مسافر بس اور گیس ٹینکر کے تصادم سے پیش آنے والے المناک حادثے کو کالعدم بی ایل اے کی جانب سے مسلح افراد کی کارروائی قرار دینے کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اکاؤنٹ ٹی بی این بلوچستان @TBN_Balochistan،جو کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے منسلک پراکسی اکاؤنٹ ہے، پر دعویٰ کیا گیا کہ کوئٹہ میں مسلح افراد نے سڑک بند کرکے ٹریفک روکی اور ٹرکوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا۔
تاہم 19 نومبر 2026 کی مصدقہ خبروں کے مطابق اصل حادثہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا، جہاں مسافر بس ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
فیکٹ چیک الرٹ 🚨🚨
دہشتگرد تنظیموں TTP اور BLA سے منسلک پراکسی اکاؤنٹ @TBN_Balochistan نے کوئٹہ میں مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے ٹرکوں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ دعویٰ حقائق کو مسخ کرکے عوام میں خوف، افراتفری اور بدامنی کا تاثر پیدا کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق اصل واقعہ یہ ہے کہ ایک مسافر بس آئل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
اس حادثے کو مسلح افراد کی جانب سے روڈ بلاک، ٹریفک روکنے اور مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا واقعہ قرار دینا حقائق کے برخلاف اور گمراہ کن بیانیہ ہے۔
حادثے کو دہشتگردی کے واقعے کے
طور پر پیش کرنا محض پروپیگنڈا ہے۔یہ طرزِ عمل پاکستان کے خلاف ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن اور خوف و ہراس پھیلانے کی منظم کوشش کو ظاہر کرتا ہے
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) November 19, 2026


