سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا  اپنی  سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ’’مختلف قسم ‘‘کی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔

قومی انگلش اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے اپنی پارٹی کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے اپنی جماعت کا نام ظاہر نہیں کیا۔اس حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے مفتاح اسماعیل کے نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اب مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی جماعت کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم قیادت کی ٹیم کے حصے کے طور پر خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ ایک مختلف قسم کی پارٹی بنا رہے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وہ نظریات کی بنیاد پر ایک پارٹی تشکیل دے رہے ہیں نہ کہ ایسی شخصیات کی بنیاد پر جس میں دیانت داری، قابلیت اور دانشورانہ دیانت داری کے پیشہ ور افراد ہوں۔

Related Articles