جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے ٹیسٹ بولنگ اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، بھارت کے ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی تبدیلیاں آگئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ میں جنوبی افریقا اور بھارت کے کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ جنوبی افریقا کے مارکو جینسن ٹیسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز کی فہرست میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
مارکو جینسن کی شاندار کارکردگی، دو شعبوں میں نمبر ون
جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹنگ میں 85 رنز بنائے اور بولنگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس کارکردگی نے جنوبی افریقا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیزفتح،صدر مملکت اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
آئی سی سی رینکنگ میں جینسن نے ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وہیں آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی جینسن نے بھارت کے رویندرا جدیجا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو چار سال سے زائد عرصے سے اس فہرست میں سرفہرست تھے۔
ابھیشیک شرما بھی ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے
بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کارکردگی کے بعد ابھیشیک شرما نے ایشان کشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔
New No.1 T20I batter 🏏
New No.1 Test bowler 🔥
New No.1 Test all-rounder 👊A massive week in the ICC Men’s Player Rankings as two in-form stars ascend to the top spots 😲
https://t.co/nwWCLiixZn
— ICC (@ICC) October 28, 2026


