آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاری ضرب ، فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد جہنم واصل

آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاری ضرب ، فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد جہنم واصل

دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کا مشن ، سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے حساس علاقے میناز (بولیدہ) میں فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر ایک کامیاب اور بروقت آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک خطرناک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولیدہ کے علاقے میناز میں دہشتگردوں نے 2 خواتین کواپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی  جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے فرارہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلا ک ہوگیا۔

 فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ  سیکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے میں ممکنہ طورپرموجود دیگردہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں،4خوارج ہلاک

سیکیورٹی حکام نے اس  عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سر زمین پر فتنہ الہندوستان کے سائے بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

صوبے میں ملک دشمن عناصر، بھارت کے آلۂ کاروں اور دہشت گردوں کے خلاف یہ گرینڈ آپریشنز اس وقت تک بلا تفریق اور بدستور جاری رہیں گے جب تک آخری دہشت گرد کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

editor

Related Articles