وزیراعظم نے آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں ، شہباز شریف

کشمیری قیادت اور شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles