چند سکوں کی تلاش بڑے خزانے تک پہنچ گئی، جرمنی میں تاریخی دریافت

چند سکوں کی تلاش بڑے خزانے تک پہنچ گئی، جرمنی میں تاریخی دریافت

مغربی جرمنی کے شہر ویزلنگ کے قریب ایک کھیت سے رومی دور کے 934 چاندی کے سکے دریافت ہوئے ہیں۔ یہ تاریخی خزانہ ایک شوقیہ ماہر آثار قدیمہ نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے تلاش کیا۔

مقامی ماہرین کے مطابق یہ جرمنی میں رومی شہنشاہ ہیڈرین کے دور سے تعلق رکھنے والے سکوں کا اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا خزانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مسلسل سگنل نے بڑے خزانے کا پتا دیا

شوقیہ ماہر آثار قدیمہ اولیور رِیڈل نے تقریباً ایک سال قبل اس علاقے میں میٹل ڈیٹیکٹر سے چند رومی سکے تلاش کیے تھے۔ بعد ازاں جب آلہ مسلسل سگنل دینے لگا تو انہیں اندازہ ہوا کہ زمین کے نیچے مزید سکے موجود ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد ماہرین آثار قدیمہ نے موقع پر باقاعدہ کھدائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑ ھیں:فلمی طریقہ اپنانا مہنگا پڑ گیا، باپ کے قتل کا ملزم ایک کال سے پکڑا گیا

3.1 کلوگرام چاندی کے سکے

کھدائی کے دوران ماہرین کو مجموعی طور پر 934 رومی ڈیناری ملے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 3.1 کلوگرام ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سکے غالباً دوسری صدی عیسوی کے دوسرے چوتھائی میں جان بوجھ کر زمین میں دفن کیے گئے تھے۔

رومی سلطنت کی موجودگی سے متعلق اہم شواہد

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے اس دور میں موجودہ جرمنی کے اس خطے میں رومی سلطنت کی موجودگی اور معاشی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں چاندی کے سکوں کا ایک جگہ سے ملنا اس دور کی معاشی صورتحال اور یہاں ہونے والی سرگرمیوں پر بھی نئی روشنی ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہزاروں فٹ بلندی پر اڑتے اڑتے سونے والا پرندہ، حیرت انگیز انکشاف

تاریخی سکے میوزیم میں رکھ دیے گئے

دریافت ہونے والے تمام سکے اب ایل وی آر لینڈس میوزیم بون میں عوام کے لیے نمائش پر رکھے گئے ہیں، جہاں انہیں پہلی مرتبہ منظم انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اولیور رِیڈل کے مطابق جب کئی سکے ملنے کے باوجود میٹل ڈیٹیکٹر مسلسل سگنل دیتا رہا تو انہیں یقین ہوگیا کہ زمین کے نیچے معمولی دریافت سے کہیں بڑا خزانہ موجود ہے۔

editor

Related Articles