سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا، قیمت میں بڑی کمی

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 66 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 6588 روپے فی تولہ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں  بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4150 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ کے پاس بھی تھی؟ وہ 5 گاڑیاں جو رواں سال خاموشی سے پاکستان سے رخصت ہو گئیں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہونے کی عکاسی کرتا ہے ، عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ میں مزید اتار چڑھاؤ کا اثر آئندہ دنوں میں مقامی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles