مظفرآباد میں ہڑتال کی کال بے اثر، ’’بند مطلب بند‘‘ کا نعرہ ٹھس ہوگیا

مظفرآباد میں ہڑتال کی کال بے اثر، ’’بند مطلب بند‘‘ کا نعرہ ٹھس ہوگیا

مظفرآباد میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال شہریوں نے مسترد کردی، شہر بھر میں معمولات زندگی بحال رہے اور ہڑتال کے اعلان کے باوجود کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

دارالحکومت مظفرآباد کے تمام بڑے اور چھوٹے کاروباری مراکز کھلے رہے دکانوں اور مارکیٹوں میں معمول کے مطابق کاروبار ہوتا رہا، جبکہ شہریوں کی روزمرہ سرگرمیوں میں بھی کوئی نمایاں تعطل دیکھنے میں نہیں آیا۔

ہڑتال کی کال کے باوجود سرکاری اور نجی دفاتر بھی معمول کے مطابق کھلے رہے اور ملازمین اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہی، جبکہ ٹرانسپورٹ اڈے فعال اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام معمول کے مطابق چلتا رہا۔

مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں جاری رہنے سے ہڑتال کی کال کا عملی اثر محدود دکھائی دیا۔ کاروباری مراکز بند کرنے کے مطالبے کے برعکس دکانداروں نے اپنے کاروبار کھلے رکھے اور معمول کے مطابق خرید و فروخت جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست سے عوام اکتا گئے؟ لانگ مارچ کے دوسرے روز بھی لاتعلق

شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ہڑتال کے بجائے معمول کی سرگرمیوں کو ترجیح دی جس کے باعث بازاروں، سڑکوں اور تجارتی علاقوں میں معمول کی رونق برقرار رہی۔

یوں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کے اعلان کے باوجود مظفرآباد میں بند مطلب بند کا نعرہ عملی طور پر مؤثر ثابت نہ ہوسکا اور شہر میں کاروبار، ٹرانسپورٹ، دفاتر اور روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles