بشریٰ انصاری کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے خود راز کھول دیا

بشریٰ انصاری کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے خود راز کھول دیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی عمر کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ 70 برس کی ہو چکی ہیں۔

ایک حالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہوں نے اپنی عمر کبھی نہیں چھپائی اور انہیں یہ بتانے میں کسی قسم کی شرمندگی یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔

عمر چھپانے کی ضرورت کیوں؟

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ایک مرتبہ کسی نے ان سے کہا کہ وہ اپنی عمر سب کو کیوں بتا دیتی ہیں۔اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ اپنی عمر چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں اور ہمیشہ کھل کر بتاتی ہیں کہ وہ 70 برس کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص 70 سال کی عمر میں 50 سال کا نظر آئے تو یہ پریشان ہونے کی نہیں بلکہ خوش ہونے کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے صبا قمر کو کیا تحفہ دیا؟ تصاویر سامنے آگئیں

کم وزن ہونے کا اب فائدہ ہو رہا ہے

بشریٰ انصاری نے اپنی جسمانی ساخت کے بارے میں بھی دلچسپ بات شیئر کی۔ ان کے مطابق انہوں نے ہمیشہ کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔ چونکہ ان کا تعلق پنجاب سے تھا، اس لیے لوگ اکثر انہیں پتلی اور کمزور کہا کرتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق آج انہیں اپنی اسی جسمانی ساخت کا فائدہ ہو رہا ہے، کیونکہ عمر بڑھنے کے باوجود وہ اپنی عمر سے کم دکھائی دیتی ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ عمر زندگی کا ایک فطری حصہ ہے اور اسے چھپانے کے بجائے اعتماد کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles