لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متوقع بارش اور برفباری کے باعث آئندہ 2 روز میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، 26 سے 27 جنوری کے پی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔

دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلا، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مری، گلیات، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، گزر، شگر، باغ اور مظفرآباد میں لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے، بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، ہرنائی اور خضدار بھی متاثر ہوسکتے ہیں، قراقرم ہائی وے، بابوسر روڈ اور کاغان ناران روڈ پر ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کے جوان ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے، سفر ناگزیر ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ این ای او سی صورت حال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے، عوام پاک این ڈی اایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *