اسلام آباد میں بیرونِ ملک تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے شاندار ایکسپو،ہزاروں طالبعلموں کی شرکت

اسلام آباد میں بیرونِ ملک تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے شاندار ایکسپو،ہزاروں طالبعلموں کی شرکت

ملک بھر کے نوجوانوں اور طلبہ کو بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے مقصد سے دنیا کنسلٹنٹس نے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں شاندار مطالعہ ویزا ایکسپو کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں طلبہ، والدین اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ اس ایکسپو نے طلبہ کو براہِ راست بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نمائندگان سے ملاقات اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ایکسپو میں برطانیہ، فن لینڈ، سویڈن، قبرص اور ترکی کی نمایاں یونیورسٹیوں کے منتظمین نے حصہ لیا اور طلبہ کو وظائف، داخلہ، ویزا اور مستقبل کے کیریئر کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی۔ نمایاں نمائندگان میں جاوید اقبال جنجوعہ، منصور بٹ، ایم عبیر انجم،ایم سلمان بن خاور،ایم ضیا الاسلام، سید حسین شاہ، فضلِ مبود اوراسامہ سلیم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے قطر کے دروازے کھل گئے،طویل مدتی ویزہ سکیم آگئی

اس ایکسپو میں ملک کی معروف سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بھی شریک ہوئے، جن میں پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، رُوٹس آئی وی یونیورسٹی کالج، کوتھم، لارڈز کالج انٹرنیشنل، نیشنل لاء کالج، یونیورسل کالج اسلام آباد اور سی پی ای شامل تھے۔ مختلف اداروں کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود رہے۔

برٹش کونسل نے خصوصی طور پر طلبہ کو آئیلٹس کی تیاری کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ صبیح اعجاز نے “آئیلٹس کے لیے عملی مشورے” کے سیشن میں تدابیر بتائیں، جس سے طلبہ اعلیٰ سکور حاصل کرنے کی حکمت عملی سیکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کا پاکستانی طلبا کے لیے بڑا اعلان،ہر ماہ نو سو یورو وظیفہ اور یونیورسٹی کی فیس میں مکمل چھوٹ

اس موقع پر معروف کاروباری اور تعلیمی شخصیت چوہدری ارشاد لطیف نے بھی شرکت کی اور دنیا کنسلٹنٹس کو نوجوانوں کی تعلیم اور کیریئر کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر سراہا۔

طلبہ نے اس موقع کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ یہ ایکسپو انہیں بین الاقوامی تعلیم کے مواقع کے بارے میں واضح رہنمائی، اعتماد اور مستقبل کی سمت فراہم کرنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ دنیا کنسلٹنٹس اسلام آباد بین الاقوامی تعلیم، کیریئر رہنمائی اور ویزا معاونت کی خدمات فراہم کرتی ہے اور اس طرح کے ایونٹس کے ذریعے طلبہ اور والدین کو مستند معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *