لاہور میں سموگ کا کرکٹ پر بھی وار، پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل

لاہور میں سموگ کا کرکٹ پر بھی وار، پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل

لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول تو نہیں بدلا، تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ کا میدان تبدیل کروا دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی تاریخوں اور دورانیے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے اور سموگ کی شدت کے باعث کھلاڑیوں کی صحت اور کھیل کے انعقاد سے متعلق مسائل سامنے آنے کے پیش نظر مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کی شدت نے معمولات زندگی کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی صورتحال کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے،اس فیصلے کے بعد شائقین کرکٹ اب 17 نومبر سے راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ مقابلے کے منتظر ہوں گے، جبکہ میچ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

editor

Related Articles